توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزاکیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل پر اعتراض عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی تاہم رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا ہے۔خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائرکردہ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے،کالعدم قراردیاجائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم جاری کیا جائے۔دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا ہے، اعتراض ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔اس فیصلے میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ کی قید بھگتنی ہوگی۔فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اسی شام مان پارک لاہوروالی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے بذریعہ موٹروے اسلام آباد لایا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں