نگران وزیراعظم کا تقرر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل ہوگی

لاہور(صباح نیوز)نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی جوبدھ کوہوگی۔نگراں وزیراعظم کے نام کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مصروفیت کے باعث ملاقات کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین، تین نام دیئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نام پر اتفاق ہونے کے بعد مشترکہ طور پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں