اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے پر اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی جس دوران پٹیشنر کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے پاور آف اٹارنی پیش کیا اور کہا کہ جیلوں کے حوالے سے رولز دستیاب ہیں۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جو بھی قانون قاعدہ ہو بتا دیجیے گا، اس کے مطابق آرڈر کردیں گے، ایک چیز ذہن میں رکھیں، جیلوں کے رولزمیں جوسہولت ہے وہی آرڈر کریں گے، جو وکلا ملنا چاہتے ہیں بتادیں، اس لحاظ سے آرڈر کردیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست نمبر لگنے کے بعد آج (بدھ کو) دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔اس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کی گئی ہے۔


