قلات میں خونی شاہراہ پر ایک اور حادثہ، خواتین سمیت 14 افراد زخمی
قلات (آن لائن) مرکزی شاہراہ عبدالرحمن کراس پر خضدار سے قلات جانے والی مسافر ویگن اوور ٹیک کے باعث الٹ گی قلات لیویز کے مطابق حادثے میں دو خواتین سمیت 14افراد زخمی ہوگے اطلاح ملتے ہی1122 اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ سول قلات پہنچادیا زخمیوں میں مشتاق،عبدالحفیظ،وحید ریاض احمد،مولابخش،لیاقت علی،شہراحمد،عاقب شاہ،عبدالرسول،لعل محمد،راشد احمد،سیداحمدجان و دیگر شامل ہیں۔تمام زخمیوں سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


