پشاور ،پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ عمر گل روڈ پر ہوا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر کھول دیا جس کے سبب ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ساتھی زخمی ہوا تو دیگر ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں