بقایا جات کی عدم ادائیگی، کیسکو نے کوئٹہ میں مختلف ٹیوب ویلز کنکشن منقطع کردیے

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف مختلف سرکلز میں کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات پر مختلف نادہندہ سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ ایک کروڑروپے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تقریبا ایک کروڑروپے واجب الاداہے۔ اس کے علاوہ محکمہ سی اینڈڈبلیو اور بی اینڈآر کے ٹیوب ویل کنکشنوں کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کردی گئی ہے جن میں جی او آر کالونی، جونیئراسسٹنٹ کالونی، وحدت کالونی کے علاقوں کے ٹیوب ویل کنکشنز شامل ہیں اورمذکورہ ٹیوب ویل کنکشنز کے ذمہ کروڑوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔علاوہ ازیں کیسکونے بقایاجات کے حامل محکمہ جیل خانہ جات کو تقریباڈیڑھ کروڑروپے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کردی ہے جس میں واضح کیاگیاہے کہ بجلی بلوں کی مدمیں واجبات فوری طورپر جمع کرائیں بصورت دیگر بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہذا تمام نادہندہ سرکاری محکمے اور دیگر صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ واجب الادابقایاجات بھی فوری طورپر جمع کرائیں بصورت دیگرنادہندگان کے کنکشنز بلاتاخیر منقطع کئے جائیں گے اور بعد میں کیسکونادہندہ صارف کے کسی بھی زحمت اور پریشانی کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں