جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل
جھل مگسی (آئی اےن پی) بلو چستان کے ضلع جھل مگسی کے گوٹھ مولوی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے گوٹھ مو لوی میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کی وجہ کاروکاری بتائی جارہی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردی ہیں، جہاں ضابطے کی کا رروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ہےں۔
Load/Hide Comments


