وندر، کوسٹ گارڈزکی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
وندر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔دوران چیکنگ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مشکو ک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 129کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ02میگزین اور 14رونڈ برآمد کرلئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لیکرقانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


