ٹیچنگ اسپتال لورالائی کے 8 غیر حاضر ڈاکٹر ملازمتوں سے فارغ کردیے گئے
کوئٹہ (این این آئی) سیکرٹری صحت بلوچستان نے ٹیچنگ اسپتال لورالائی کے 8 غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ۔ سیکر ٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال لورلائی کے ڈاکٹر عبد الرحیم، ڈاکٹرافضل خان، ڈاکٹرخوشحال خان، ڈاکٹرمحمد سرور، ڈاکٹر ثناءاللہ، ڈاکٹر آورانوس ، ڈاکٹرنریمان الرحمن اور ڈاکٹر شفق اقبال خٹک کو غیر حاضر رہنے پر ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


