اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیرا ؤکے مقدمے پر خواتین سمیت گرفتار تمام ملزمان کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments


