تمام شیڈول بینک تین دن بند، ATMمشینوں میں عوام کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم رکھیں،اسٹیٹ بینک

کراچی ،سرگودھا(صباح نیوز)ملک بھر میں تمام شیڈول بنک تین دن بند ہونے کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان تین چھٹیوں کے دوران ATM مشینوں میں عوام کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم رکھیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ہفتہ اور اتوار کے روز بنک ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بند ہوتے ہیں جبکہ سوموار کے روز یوم آزادی کے باعث عام تعطیل ہے اس طرح بنک منگل کے روز دوبارہ کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں