رحیم یار خان، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

رحیم یار خان (انتخاب نیوز) رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنیکا مقدمہ درج۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جنسی ہراسانی کا واقعہ صادق آباد کے علاقے لغاری کالونی میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے موٹرسائیکل سوار راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعرات کا ہے، موٹرسائیکل سوار کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس سے پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو سرراہ ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے پے درپے واقعات کی سی سی ٹی ویڈیوز سامنے آئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں