تربت،کریش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 2 افرادجاں بحق
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے گوکدان میں گذشتہ رات مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا۔جاں بحق افراد کی شناخت صدام حسین ولد محمد یاسین سکنہ لودھراں، پنجاب اور محمد ثاقب ولد محمد مرسلین سکنہ بہاولنگر، پنجاب سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


