گوادر میں چینی قافلے پر حملہ، چین نے اپنے باشندوں کو حفاظتی ہدایات جاری کردیں

گوادر (آن لائن) چین نے گوادر سمیت پاکستان بھر میں چینی باشندوں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی ،چائینز حفاظتی خطرات کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،اس سلسلے میں کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ کی جانب سے گوادر میں چینی قافلے کو نشانہ بنانے والے حملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز چینی کانوائے پر حملے میں کسی بھی چینی باشندہ کو نقصان نہیں پہنچا ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 13 اگست کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گوادرشہر میں گوادر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا،واقعے میں کسی بھی چینی باشندے کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعلقہ اہلکاروں کو مناسب طریقے سے حفاظت میں رکھا گیا ہے، پاکستان میں چینی سفارتخانہ دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہے اس سلسلے میں کراچی میں سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے، مجرموں کو سخت سزا دینے، ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے عملی اور موثر اقدامات کرنے کی درخواست کی بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دہشت گردی کے خطرات سے مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گااورموجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر، چینی سفارتخانہ پاکستان میں چینی شہریوں کو یاد دلاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور حفاظتی خطرات کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تاکہ ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں