حکومت صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے، اراکین خضدار پریس کلب
خضدار (یو این اے) خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملہ کے خلاف خضدار پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے احتجاج۔ صدر خضدار پریس پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حملہ آوروں کو فوری گرفتاری کرنے اور صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ پریس کلب کے سامنے صحافی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی صحافت کو دبانے اور صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ درج تھا، دریں اثنا صحافیوں نے شدید نعرہ بازی کی اور انہوں نے خضدار پولیس اور خضدار انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی بھی مذمت کی، ان کا کہناتھاکہ اتنے بڑے واقعہ کے باجود اب تک ایس ایس پی خضدار اور ڈپٹی کمشنر خضدار کا پریس کلب نہ آنا اور صحافیوں کو تنہا چھوڑ نا کئیں سوالات جنم دیتی ہیں، اس صورتحال میں خضدار کے صحافی مشکل صورتحال میں مبتلا ہیں اور خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، یہ حملہ خضدار پریس کلب کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔ اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو دبا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مزید پیش رفت نہیں ہوتی تو ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نیز تمام سیاسی پارٹیوں ٹریڈ یونینز اور عوام کے ساتھ مل کر ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی۔


