نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا

کوئٹہ(یو این اے) بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آخری دور شروع ہوگیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات آج متوقع ہے جس میں دونوں رہنما نگراں وزیراعلیٰ اور حکومت سے متعلق مشاورت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر کل تک اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے سابق ایم این اے عثمان بادینی کا نام نامزد کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے حمل کلمتی کا نام دیا ہے، پی پی پی رہنما میرعلی حسن زہری، سینیٹر کہدہ بابر اورسابق بیوروکریٹ شبیر مینگل، سرفراز بگٹی ، پرنس احمد علی بھی نگراں وزیراعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں