نگران وزیر اعظم سے جام کمال اور علی مردان ڈومکی کی ملاقاتیں، منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اور قانون ساز اسمبلی میں خطاب کی دعوت دی۔گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر کے منصوبے اور قراقرم یونیورسٹی پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور افتتاح کی دعوت بھی دی۔دوسری جانب نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور علی مردان ڈومکی نے بھی وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میر جام کمال خان نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں