جماعت اسلامی کے رہنما کی موت، بنگلا دیش میں ہنگامے، ایک شخص جاں بحق، درجنوں زخمی

بنگلا دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی جیل میں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے نائب امیر کی نماز جنازہ ضلع فیروز پور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ دوسری جانب دلاورحسین سعیدی کی قید میں موت پر دارالحکومت ڈھاکا سمیت بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق اور 3 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ا±دھر ڈھاکا پولیس نے دلاور حسین سعیدی کی غائبانہ نماز جنازہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہے کہ مولانا دلاور حسین کو جون 2010ءمیں گرفتار کیا گیا تھا، جنگی جرائم کے ٹربیونل نے 2013ءمیں انہیں سزائے موت سنائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے مولانا دلاور حسین کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کردی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں قید تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں