ایران سے مکران کو بجلی کوٹہ میں اضافہ کرکے لوڈ مینجمنٹ ختم کردی، ترجمان کیسکو

کوئٹہ (آئی این پی) کیسکو کے ترجمان کے مطابق ایران سے مکران ڈویژن کوبجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیاجس کے بعد مکران ڈویژن میںاضافی لوڈ منیجمنٹ ختم کر دی گئی ہے،132kvجیکی گور،مند ٹرانسمیشن لائن اور132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے بھی 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ترجمان کے مطابق ایران سے اب مجموعی طور پر 200میگا واٹ بجلی درآمد کی جا رہی ہے ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران ڈویژن کے علاقوں میں اضافی لوڈ منیجمنٹ ختم کر دی گئی ہے اور اب مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے اور ڈویژن کے علاقوں کو اب معمول کی مطابق سابقہ لوڈ منیجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں