بھارت چین کشیدگی: چین کے 43فوجی ہلاک و زخمی کیے، بھارتی فوج کا دعوی

تفصیلات(انتخاب نیوز) کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں روز بروز اضافہ، لداخ کے مقام پر چین اور بھارت کے درمیان چھوٹا معاملہ شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کر گیا جس کے بعد بیس سے زائد بھارتی فوجی اس میں زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے بعدازان میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں 20فوجی ہلاک ہو چکےہیں۔ جبکہ بھارتی فوج نے دعوی کر کیا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران 43چینی فوجی ہلاک و زخمی کر دیے ہیں، اس حوالے سے ابھی تک چین کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے ہیں کہ ان کے فوجیوں نے سرحد میں کشیدگی کا آغاز کیا اور ایل اے سی کی خلاف ورزیاں کی۔ بھارتی حکام کی طرف سے اعلی سطحی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس سے پہلے بھارت نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ تنازعے کو حل کرنے کےلیے رابطہ میں ہیں جبکہ تنازع جلد حل ہو جائے گا لیکن بھارتی بیس فوجیوں کی ہلاکت اور چین کی طرف سے نقصانات کا سامنا کرنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان کسی بھی وقت جھڑپیں ہو سکتی ہیں، دونوں طرف سے سرحد پر مزید فوجی دستے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں