قلات، مسافر کوچ سواریوں سمیت اغوا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پولیس
قلات(صباح نیوز) قلات میں نیشنل ہائی وے بلاک کے بعد ٹریفک بحال کردیا گیا جبکہ قلات پولیس نے سوشل میڈیا پر مسافر کوچ سواریوں سمیت اغواء کی چلنے والی خبروں کی تردید کی، قلات پولیس کے مطابق چینی اسمگلنگ کیخلاف پولیس کی کارروائی پر کوچز ڈرائیوروں کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کیا گیا تھا ، جس کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا تھا ، پولیس زرائع کےمطابق چینی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے حولے سے اطلاعات تھی کہ کوچز میں چینی اسمگلنگ ہورہی ہے جس پر پولیس کی کارروائی کی گئی جس پر کچھ کوچز ڈرائیورز نے پولیس کو بلیک میل کرکے قومی شاہراہ بلاک کی بعد ازاں روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی پولیس کے مطابق قلات میں نیشنل ہائی وے آغا جان ہوٹل کے مقام پر کوچز مالکان کی جانب سے نیشنل ہائی وے بلاک کردیا گیا تھا جس سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے حوالے سے قلات پولیس نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔


