جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت نے پی ٹی آئی بلو چستان کے رہنماﺅں پر فرد جرم عائد کردی
کوئٹہ (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت نے تحریک انصاف بلو چستان کے رہنماﺅں پر فرد جرم عائد کر دی۔بد ھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان قومی شاہراہ پر دھرنا دینے اور روڈ بندش کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوگئے ۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نذیر خان اچکزئی ، فیصل باری اچکزئی، حاجی صلاح الدین اچکزئی، جلال خان سعدی، امان اللہ ہمدرد، عصمت اللہ کاکڑ اور عزیز خان اچکزئی پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔اس موقع پر نذیر خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کرکے اگلی پیشی میں تمام گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی پیروی کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل نجیب اللہ کاکڑ ،جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت میں پیش ہوئے۔


