ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کیخلاف کوئٹہ میں ایپکا کا احتجاج

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالج آف ٹیکنالوجی یونٹ کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ایجوکیشن۔کوممکنہ طور پر پرائیویٹ اتھارٹی بی ٹیوٹا کے حوالے کرنے کیخلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی طے کرنے کیلے تمام ملازمین کا مشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس کی صدارت ومیزبانی ایپکا جی سی ٹی کے صدر مہراللہ سمالانی نے کی اجلاس میں بلوچستان پروفیسر ٹیکنیکل لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر کمال مری سابق پرنسپل جی سی ٹی عنایت ترین پرنسپل جی پی آئی حاجی صادق بلوچ گرلز پولی ٹیکنیک کے مس کہکشان بٹ ،میڈم شیرین ،کلرکس اینڈ ٹیکنیکل ایسو سی ایشن کے صدر محمد اکبر شاہوانی ،ایپکا جی پی آئی مسلم باغ کے صدر غلام جیدر ، ایپکا ٹیکنیکل ڈائریکٹریٹ کے صدر اسد کاکڑ سمیت ایپکا کے ممبران،پروفیسرز،انجینئرز طلباءبی ایس او کالج آف ٹیکنالوجی کے صدر کبیر بلوچ اور دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کو بی ٹیوٹا میں ضم کرنے کیخلاف متفقہ قرار داد منظورکی گئی اور مشترکہ جدو جہد کیلئے چار رکنی ٹیکنیکل ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل لایا گیااجلاس سے سابق پرنسپل جی سی ٹی پروفیسر عنایت ترین بلوچستان پروفیسر ٹیکنیکل لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر کمال مری پرنسپل جی پی آئی حاجی صادق بلوچ ایپکابلوچستان کے صوباءترجمان غلام سرور مینگل ایپکا جی سی ٹی کے صدر مہراللہ سمالانی مس کہکشان بٹ میڈم شیرین کلرکس اینڈ ٹیکنیکل ایسو سی ایشن کے صدر محمد اکبر شاہوانی ایپکا جی پی آئی مسلم باغ کے صدر غلام حیدر ،ایپکا ٹیکنیکل ڈائریکٹریٹ کے صدر اسد کاکڑ ، بی ایس او کالج آف ٹیکنالوجی کے صدر کبیر بلوچ نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت بی ٹیوٹا کو قبول نہیں کرینگے سرکاری اداروں اور ریگولر ملازمین کو اتھارٹی کے حوالے کرنا ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے کوئی انڈسٹریز یا روزگا ر کے ذرائع نہیں ہزاروں افراد سے روزگار کے ذرائع چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے انہوںنے کہا بی ٹیوٹا خود کرپٹ ادارہ ہے ان کے نام نہاد منتظمین اربون ڈالرز ہڑپ کرنے کے چکر میںہے اجلاس کے بعد شرکاءنے ریلی کی شکل میں سریاب روڈ پولی ٹینک کالج کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا بی ٹیوٹا کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں