عوامی سہولت کے پیش نظر 20 گرین بسیں مزید چلائی جائیں، اہالیان کوئٹہ کا مطالبہ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ٹریفک رش کم نہ ہوسکا عوام کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے مطالبہ کیا ہے جنہوں نے گرین بسوں کے افتتاح کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ مزید20نئے گرین بسسز جلد کوئٹہ میں لائینگے تاکہ کوئٹہ کی شہریوں کو سفری سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنائی جا ئے تاہم کوئٹہ میں گرین بسسز کے افتتاح پر اہلیان بلوچستان نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ 1960کے بسوں سے انہیں نجات دلائی جائے تاہم اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے وعدہ کیا تھا کہ مزید 20بسسز لائیں گے تاکہ کوئٹہ کے باقی روٹس پر بھی گرین بسسز کے اجرا کو یقینی بنائے چونکہ کوئٹہ میں گرین بسسز کا تجربہ کامیاب ہوا کوئٹہ کی عوام بڑی دلچسپی سے گرین بسسز میں سفر کررہے ہیں اس لیئے جن روٹ پر ابھی تک گرین بسسز کا اجرا نہیں ہوا ہے وہاں بھی گرین بسسز کا اجرا کیا جائے جن میں ہزار گنجی سے بازار مغربی بائی پاس مشرقی بائی پاس نواہ کلی بروری روڈ کرانی روڈ سبزل روڈ اور دیگر روٹس پر بھی گرین بسسز کی اجرا کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں