مستونگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سٹی کے علاقہ کلی یعقوب زئی شیخان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرائے کے مکان میں مقیم چرواہا علی بخش ولد اللہ دین ساکن اوستہ محمد قوم بوہڑ جاںبحق ہو گیا، قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


