نوشکی میں بجلی ٹرانسفارمرز کی خرابی، گرلز اور بوائز ہائی اسکول بجلی سے محروم، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

نوشکی (یو این اے) بجلی ٹرانسفارمرز کی خرابی گرلز اور بوائز ہائی اسکولز بجلی سے محروم سخت گرمی میں طلبا طالبات اور اسٹاف کو مشکلات پانی کی قلت ہیدا ہوگئی گزشتہ پندرہ روز سے کلی غریب آباد وارڈ چار میں کیسکو کے دو بجلی ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث صارفین کو شدید گر میں سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گھریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ وارڈ چار میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب آباد اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد جہاں دونوں سکولوں میں سکول اسٹاف کے علاوہ دوہزار سے زاہد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں چالیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی سخت گرمی اور چھوٹے چھوٹے کمرے جہاں ایک کمرے میں اسی سے سو طلباو طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں حبس اور گرمی کی وجہ سے سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں جس سے بچوں کے بیمار ہونے کا اندیشہ ہے دونوں سکولوں میں پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے بچوں اور اسٹاف کو پانی دستیاب نہیں ہے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ نے سکولوں میں بجلی نہ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال سے بے خبر ہیں وارڈ چار غریب آباد شہر کے گنجان آباد علاقہ ہے جہاں سینکڑوں گھرانے گزشتہ پندرہ روز سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں لوگوں کو گھریلوں کام کاج بچوں کو سکول اور ملازمین کو دفاتر جانے کی تیاری میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ویسے بھی موجودہ دور میں بجلی کے بغیر گزارہ کرنا ناممکن ہے عوامی سماجی حلقوں نے کیسکو چیف سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں