پولیس حکام نے کس قانون کے تحت کوئٹہ میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ بند کیا، رہنما تحریک انصاف
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے کس قانون کے تحت پی ٹی آئی سیکرٹریٹ بند کیاگیاہے ،اگر جلد سے جلد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ نہ کھولا گیا توپھر بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے ،پولیس کی جانب سے آئے روز چادر وچاردیواری کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے ،بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جہاں کے اپنے روایات ہے لیکن پولیس کس کی ایما پر ان روایات کوپامال کررہی ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہوگئی ہے اب پولیس کس کو خوش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کونشانہ بنا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور کارکنوں کے خلاف درج تمام ناجائز ایف آئی آرز کا خاتمہ کیاجائے ۔
Load/Hide Comments


