نیشنل پارٹی رہنما میر دوران خان کھوسہ پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ کے علاقے سریا ب روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار برا ئے صوبائی اسمبلی دوران خان کھوسہ زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نیشنل پارٹی ذرائع کے مطابق میر دوران خان کھوسہ کومسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے جنیں فوری طو ر پر ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


