پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی بم ہے، کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے بلوچستان ٹرانسپورٹرز
کوئٹہ(یو این اے )آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی اور بلوچستان ٹرانسپورٹر یونین نے کویٹہ کراچی مسافر کوچز کو قلات پولیس کی جانب سے بلاجواز تنگ کرنے اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور قلات پولیس کو اپنا رویہ درست کرنے کا الٹی میٹم دی ہے۔ دونوں ٹرانسپورٹرز یونین اور ایکشن کمیٹی کے عہدیداران میرحاجی حکمت لہڑی، میر حاجی دولت خان لہڑی، یونین کے صدر حاجی عبداللہ کرد، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی دیگر عہدیداروں حاجی ولی خان اچکزئی، حاجی امتیاز، حاجی موسی جان اچکزئی،حاجی ابراہیم اچکزئی، اور دیگر نے مشترکہ طور پر ایک پریس ریلیز میں کہا ہے۔ کہ قلات پولیس نے ٹرانسپورٹروں اور کوچز کے ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آئے دن مسافر کوچز کو بلا جواز گھنٹوں روکا جاتا ہے۔ اور تنگ کیا جاتا ہے۔ جس سے عوام کوچ کے سفر سے عاجز اگئے ہیں۔ اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام اور بالخصوص ٹرانسپورٹر پر ایٹم بم حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی تاریخ کی بدترین بلندی پر پہنچ چکی ہے۔ عوام سوکھی روٹی کے لیے بھی محتاج ہو چکے ہیں۔ بدترین مہنگائی نے ٹرانسپورٹروں کی کمر توڑ دی ہے۔ اور ٹرانسپورٹر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ کیونکہ کویٹہ ،کراچی مسافروں کے لیے جو کرایہ مقرر ہے۔ اس میں کوئیٹہ کراچی آنے جانے کا تیل بھی پورا نہیں ہو رہا۔ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ لہذا کوئی عقلمند نقصان کا کاروبار کبھی نہیں کرے گا۔ اگر ٹرانسپورٹر کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ تو روٹی کے لیے محتاج مسافر کراچی اور دوسرے شہروں کو آمد و رفت ترک کر دیں گے۔ حکومت کو عوام اور ٹرانسپورٹروں پر رحم کر کے پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کرنی چاہیے۔ ٹرانسپورٹرز نے خصوصا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ بلوچستان اور یہاں کی صورتحال سے اگاہ ہیں لہذا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ملک و قوم کی خاطر "اوگرا ” کی بدمعاشیوں اور من مانیوں کا نوٹس لیں ورنہ تاریخ میں ان کا نام بھی بدترین حروف میں لکھا جائے گا۔


