ایشیا کپ ،کمنٹری پینل میں شامل ناموں کا اعلان ،رمیز راجا باہر

ملتان (ویب ڈیسک) 30 اگست سے پاکستان کے شہر ملتان میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔اس کے علاوہ اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں