قلات، مرکزی شاہراہ پر گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی

قلات (نمائندہ انتخاب) نیشنل ہائی وے بینچہ ٹاور کے مقام پر کار گاڑی کو حادثہ، چار افراد شدید زخمی، تفصیلات کیمطابق زہری سے قلات فاتحہ خوانی کے لیئے آئے ہوئے کار گاڑی میں سوار افراد واپسی پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بینچہ ٹاور کے مقام پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جسکے نتیجے میں ڈاکٹر ظفراللہ ولد ماسٹر عزت اللہ قوم بدوزئی سکنہ گلینزر زہری، منظور احمد ولد حضور بخش قوم بدوزئی، سکنہ گلینزر زہری، پسندخان ولد کہورخان قوم بدوزئی سکنہ گلینزر زہری،تاج محمد ولد میر حاجی خان قوم بدوزئی سکنہ گلینزر زہری زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قلات لیویز بینچہ نے DHQ قلات پہنچایا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی تاہم شدید زخمی ڈاکٹر ظفراللہ کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں