انتخاب کے انعقاد میں تاخیر پر وکلاءتحریک کا آغاز کیا جائےگا، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں پاکستان میں عام انتخابات سے قبل وفاقی و صوبائی سطح پر نگران سیٹ اپ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ملک بھر میں بروقت 1973کے آئین کے مطابق 90دن کے اندر اندر عام الیکشن کے تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے لیکن تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا شیڈول جاری نہ کرنا خلاف قانون ہے بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے وکلاءملک بھر کے وکلاءکی طرح پاکستان میں بروقت صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کے خواہاں ہیں کسی بھی تاخیری حربہ آئین شکنی ہوگی اورکسی بھی آئین شکنی کے خلاف وکلا ملک گیر تحریک کا آغاز کرسکتے ہیںبیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224(A)الیکشن کمیشن کو 90دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند بنا تا ہے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں الیکشن کرانا ہے لیکن بد قسمتی سے الیکشن کمیشن ملک میں عام انتخابات کے انعقادمیں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے جو ناقابل قبول ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک میں بروقت صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کا خواہاں ہے تاخیر حربے استعمال کی گئی تو ملک بھر میں وکلا تحریک شروع کی جائے گی جس کا آغاز بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام کوئٹہ بلوچستان سے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں