علی مردان ڈومکی کی آبائی علاقے لہڑی آمد، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی اور گل پاشی

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی اپنے آبائی علاقے لہڑی آمد۔۔نگران وزیراعلیٰ نے آبائی قبرستان میں اپنے والد میر حضور بخش خان ڈومکی کی قبر حاضری دی ۔نگران وزیراعلیٰ نے اپنے والد دیگر بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور گل پاشی کی ۔نگران وزیراعلیٰ سے علاقے کے عمائدین اور عوام نے ملاقات کی ۔علاقے کے عوام کی جانب سے میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں اور بزرگوں کی دعاؤں سے اس مقام تک پہنچا ہوں۔نگران وزیراعلیٰ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر میں سبی پہنچیں گے ۔نگران وزیراعلئ سبی میں عمائدین سے ملاقات کرینگے ۔وزیراعلیٰ کے بھائی سابق وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی بھی انکے ہمراہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں