حسین اتنا لگو لوگ تین چار کیس جیلسی میں ٹھوک دیں، علیزے شاہ کا تشدد کے الزامات لگانے والوں پر طنز

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تشدد کے الزامات لگانے والوں پر طنز کے وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین اتنا لگو کہ لوگ جیلسی میں تین چار کیس ٹھوک دیں۔ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ایک تصویر کے ہمراہ کیپشن شیئر کیا ہے۔ اداکارہ کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ حسین اتنا لگو کہ لوگ جیلسی میں تین چار کیس ٹھوک دیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پر ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک نے سیٹ پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں دائر کروا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں