پسنی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
گوادر (این این آئی) پسنی میںٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں کلگ کراس کے مقام پر ڈمپر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارانور ولد موسیٰ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ نور محمد ولد گل محمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
Load/Hide Comments


