صدر عارف علوی کی وضاحت ان کی صدارتی منصب سبھالنے کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی وضاحت ان کی صدارتی منصب سبھالنے کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان ہے۔شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا وہ (عارف علوی) یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے؟اگر ایسا ہی ہے تو صدر کو اس عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


