بلوچستان کی نگراں کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری آج ہی ہونیکا امکان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں نگراں کابینہ آج تشکیل دے دی جائے گی۔ تشکیل کردہ نگراں کابینہ کی تقریب حلف برداری آج ہی متوقع ہے۔ نگراں کابینہ میں ابتدائی طور پر 12 وزررا لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق متوقع وزرا میں پرنس احمد علی احمدزئی، رامین حسنی، ساجد دشتی، شکیل درانی، امجد رشید اور سردار فرید ڈمر شامل۔ مولوی محب اللہ جان اچکزئی، عبید گورگیج، آغا عمر بنگلزئی، شانیہ خان اور عطا الحق کاکڑ کے نام بھی متوقع کابینہ میں زیر غور ہیں۔
Load/Hide Comments


