ملائشیا، وزیراعظم مہاتیر محمد کا بیٹی کے ساتھ رقص، وڈیو وائرل

کوالالمپور ملائشیا کے 94سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا جس میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔ایونٹ میں مہاتیر محمد کو مالے گانا گاتے بھی دیکھا گیا جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کو وائلن بجاتے دیکھا گیا۔اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں