اوستہ محمد، چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )اوستہ محمد پولیس سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد اور سٹی اوستہ محمد کی کامیاب کارروائیاںچوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج منیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد ریٹائرڈ کیپٹن میاں حسنین اقبال کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد اشرف جمالی کی زیرنگرانی ذیل کاروائی کی گئی ہے انسپکٹر پنھل خان جمالی انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد نیکارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سکندر ولد عبد الرزاق قوم سومروساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔سب انسپکٹرعبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئیچوری کے مقدمہ میں مطلوب نامزد ایف آئی آر ملزمان نصیب اللہ 2۔ سیف اللہ پسران امان اللہ اقوام رند ساکنان اوستہ محمد کو گرفتار کیاہے ۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔


