ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرملکی جعلی کرنسی برآمد، 3 مسافرگرفتار
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے ملتان اییئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے غیرملکی جعلی کرنسی برآمد کرتے ہوئے 3مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ جعلی درہم بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔شارجہ جانیوالے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے رقم برآمد کی گئی لیکن جانچ پڑتال پر مذکورہ نوٹ جعلی پائے گئے۔گرفتارملزمان کی شناخت خالق نور، نور علی جان اور قاسم اللہ شامل ہیں، ان کا تعلق تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔واضح رہے کہ ملزمان جعلی کرنسی نوٹ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بیرون ملک لے جا رہے تھے۔
Load/Hide Comments


