ملک میں کورونا کے وار جاری متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 اور اموات 3 ہزار 93 ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اس وبا نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام آباد میں 9 ہزار 637، آزادکشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے سبب 118 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 93 ہوگیا ہے۔
سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 202 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں