سردار عطا اللہ مینگل پر مظلوموں کے حق کی آواز اٹھانے پر غدار قرار دے دیا گیا، بی این پی نوشکی

نوشکی (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل منعقد ہوا جبکہ مہمان خاص سی ای سی ممبر سابق ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم خان مینگل تھے اجلاس میں راہشوں بلوچستان عظیم سیاستدان سردار عطا اللہ خان مینگل کی برسی کی مناسبت سے مرکزی جلسہ عام بمقام ریلوے ہاکی گرانڈ کوہٹہ میں بھرپور انداز میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں راہشوں بلوچستان سردار عطا اللہ خان مینگل کی جدو جہد کو داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سردار عطا اللہ خان مینگل کی زندگی قربانیوں سے بھری پڑی ہے سردار عطاءاللہ خان مینگل نے اپنی پوری زندگی قوم و وطن اور مظلوم و محکوم قوموں کے حقوق، پہچان اور عزت کے لیے وقف کر رکھی تھی وہ انتہاہی اساس طبیعت کے مالک تھے یہی وجہ تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مظلوم و محکوم اقوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمھجتے ھوے ان کے آواز پر لبیک کہتے ھوے بلا رنگ و نسل ان کے شانہ بشانہ عملی جد وجہد کا حصہ بننے کو بحثیت مظلوم و محکوم اپنا فرض سمجھتے تھے۔ انھوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور جہد مسلسل سے بلوچ قوم اور بلوچستان کو ایک نئی پہچان دی۔ انھوں نے جیل و زندان کی تکالیف کو اپنی قوم وطن کی خوشحالی اور عزت نفس کی بحالی کے لیے اپنا شیوہ بنایا اس نے اپنی عملی جدو جہد اور ثابت قدمی سے دنیا کے مظلوموں کو باور کرایا کہ نظریہ سوچ و فکر کو کسی بھی قسم کے ہتھکنڈے ختم نہیں کرسکتے بلکہ جیل زندان تکالیف کردار میں پختگی کا سبب بنتے ھیں یہی وجہ تھا کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنے، خاموش رہنے، کسی کے سامنے جھکنے اور بکنے کو گناہ کبیرہ سمجھتے ھوے قوم و وطن کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں اور غدار جیسے القابات کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا رہا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آج تاریخ میں بلوچ قوم کے قومی شعور اور جدوجہد کا جو مقام ھے اس میں سردار عطا اللہ خان مینگل کے کردار سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا اجلاس میں کہا گیا کہ اپنے پیشرو کے جدو جہد کی اطاعت ہر نسل نو کی ذمہ داری ھے اجلاس میں 2 ستمبر کو راہشوں بلوچستان عظیم سیاستدان رہبر مظلوم و محکوم عوام سردار عطا اللہ خان مینگل کی برسی کی مناسبت سے عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پورے ضلع میں عوامی رابطہ مہم چلانے، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں، ٹریڈ یونینز تاجر برادری ٹرانسپورٹرز اقلیتی برادری اور کاروباری طبقات سے کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کی اپیل اور رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نوشکی بھر میں راہشوں بلوچستان کے دوسری برسی کی مناسبت سے مرکزی جلسہ عام کے لیئے منظم انداز میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں مختلف کمپنیاں تشکیل دینے اور پارٹی دوستوں کو مختلف ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کی توسط سے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں خصوصا کوہٹہ میں مقیم نوشکی سے تعلق رکھنے والے افراد مرد و خواتین سے 2 ستمبر کے مرکزی جلسہ عام بمقام ریلوے ہاکی گرانڈ کوہٹہ میں بھر پور انداز میں شرکت کی اپیل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں