علی مردان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر قلات میں کھلی کچہری کا انعقاد
قلات (آئی این پی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا کھلی کچہری ضلعی کونسل ہال قلات میں دن گیارہ بجے شروع ہواکھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی ،ڈی ایس پی منظور احمدمینگل سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں قلات کے تمام سیاسی جماعتوں بی این پی جمعیت علماءاسلام، جمعیت علماءاسلام نظریاتی، پیپلزپارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری کے شرکاءنے کھل کر علاقے کے بنیادی مسائل بیان کیئے اور ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ان مسائل کے حل کے لیئے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو انکے محکموں سے متعلق مسائل جلداز جلد حل کریں تاکہ علاقے کے تمام بنیادی مسائل پر قابو پایا جاسکے عوامی مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں۔


