یونان، 18 جلی لاشیں برآمد، تارکین وطن ہونے کا شبہ

ایتھنز (این این آئی)جنوبی یورپ کے جنگلات میں آگ پھیلنے کے بعد یونان میں 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی یونان کے ایک دور افتادہ گاو¿ں سے گزشتہ روز روز 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔یونان کی فائر سروس نے 18 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی یونان کے جنگلات کے علاقے میں گزشتہ چار روز سے آگ لگی ہوئی ہے۔فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اونتاس گاو¿ں کے جنوب میں ایک جھونپڑی کے قریب سے ملنے والی لاشیں تارکین وطن کی تھیں یا نہیں۔حکام کے مطابق ایوروس علاقہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن کے لیے ترکی سے آنے والا ایک مقبول راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں