لسبیلہ، لاکھڑا میں رورل ہیلتھ مرکز کی عمارت میں ناقص میٹریل کا استعمال اور کرپشن کا انکشاف

لسبیلہ (پ ر) آر ایچ سی لاکھڑا میں جاری کمروں کی تعمیر کا کام مبینہ کرپشن کا شکار۔ ٹھیکیدار کی جانب سے انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال اور سرکاری فنڈ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لاکھڑا کے رورل ہیلتھ سینٹر میں جاری کام میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، کمروں کی تعمیر انتہائی ناقص میٹریل سے ہورہی ہے، کمروں میں جہاں پر کھڑکیاں لگانی چاہیے وہاں پر ٹھیکیدار نے وہ کھڑکیاں بلاک لگا کے بند کردیں، جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ہم ٹھیکیدار کے اس کام سے بالکل بھی مطمئن نہیں اور مبینہ کرپشن کے چکر میں ٹھیکیدار انتہائی غلط طریقے سے کام کروا رہا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور آر ایچ سی لاکھڑا میں جاری تعمیراتی کام کو صاف و شفاف طریقے سے کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں