سابق وزراءو ارکان اسمبلی کو بقایا جات کی ادائےگی اور گاڑیوں کی واپسی، مہلت میں 4 دن رہ گئے

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے سابق وزرائ، مشیروں،پارلیمانی سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کوبقایاجات کی ادائےگی اور گاڑیوں کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت میں 4دن رہ گئے ۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے سابق وزراء، مشیروں ،پارلیمانی سیکرٹریزقائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز اور ارکان اسمبلی کو مراسلہ ارسال کیاگیاتھا جس میں کہاگیاتھاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان اسمبلی کوبقایات کی ادائےگی ،گاڑیوں اور فلیٹس کی واپسی کیلئے مراسلہ بھیجاگیاہے اس سلسلے میں ارکان کو مراسلہ ارسال کیاگیاتھا اوراسمبلی کی تحلیل کے بعد آئینی طورپر ارکان اسمبلی کے پاس 15دن کی مزید مہلت ہے تاکہ وہ بقایات کی ادائےگی اور گاڑیوں وفلیٹس کی واپسی یقینی بنائیں ،مذکورہ مہلت میں 4دن رہ گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں