اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف کریک شروع کردیا، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ
کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے بغیر مہاجر کارڈ والوں کسی صورت یہاں رہنے نہیں دیں گے کیونکہ جرائم کی وارداتوں میں کم عمر اور افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ملوث پائی گئی ہے پولیس نے رواں برس قتل کے 86 مقدمات میں ملوث 81 ملزمان اور 388 اشتہاری 398 مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ، اسلحہ ایمونیشن قبضے میں لینے کے علاوہ چوری اور چھینی گئی 373 موٹر سائیکلوں میں سے 143اور 87 چوری ہونے والی گاڑیوں میں 24 برآمد کرکے 440 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی 35 سڑکوں کو ون وے کرکے روڈ سپائکس لگائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سی سی پی او آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن شعیب مسعود اور ایس پی سٹی ڈویژن شفقت جنجوعہ، ایس پی قائد آباد ایس پی سید اظہر حسین شاہ ، محمد آصف، ضیاءمندوخیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن نے کہا کہ کوئٹہ پولیس کی کوشش ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لے مرطوب انتظامات کئے جائیں پولیس نے اس سال 400 اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے اور اس ماہ 46 اشتہاری اور 91 مفرور گرفتار کئے اس کے علاوہ اسلحے کی نمود و نمائش کرنے اور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 514 کیسز رجسٹرڈ کئے اور اس ماہ 78 کیس رجسٹرڈ کرکے اسلحہ ایمونیشن قبضے میں لے لیا اس سال 400 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئی جبکہ 87 گاڑیاں چوری اور چھینی گئی 440 افراد گرفتار ہوئے۔ 150 موٹر سائیکلیں اور 24 گاڑیاں برآمد کی ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ 32 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں قبضے میں لی کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں سے نمبر پلیٹیں اور شیشے اتارے ڈیڑھ ماہ میں 5000 گاڑیوں شیشے اتار کر 92 گاڑیاں 550 میں قبضے میں لی انہوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں کم عمر اور افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ملوث پائی گئی ہے شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرنے جارہے ہیں شہری موٹر سائیکل چوری سے بچنے کے لئے اس کو تالا لگائے یا پارکنگ میں کھڑی کریں۔ شہر میں افغان مہاجرین کے خلاف پولیس کریک ڈاﺅن شروع کررہی ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے جرائم میں ان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں بغیر مہاجر کارڈ اور کسی شناخت کے رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی شہر میں کم عمر ڈرائیور گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانون حرکت میں آرہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران چوری ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پکڑی گئیں ہے پولیس عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور عوام کی عزت نفوس کو مجروح نہیں ہونے دے گی تھانوں میں شہریوں کے ساتھ اچھا برتاﺅ نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام خان مندوخیل نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کوشش کی ہے کہ ٹریفک کی روانی اور لائسنس کے اجرائم کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور ڈرائیورنگ لائسنس کے اجراءکے لئے ان کے خون کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے 100 ٹیسٹ میں سے 10 سے 15 پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوروں کے خون سے نشے کے عادی نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوروں کے خون کا ٹیسٹ کریں گے اور وہ دوبارہ لائسنس کے حصول کے لئے ا پلائی نہیں کرسکے گا یہ اقدام عوام کے تحفظ اور بڑھتے ہوئے حادثات کے روک کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے مختلف سڑکوں پر غیر ضروری کٹ ختم کرکے ٹریفک کی روانی کو ممکن بنایا ہے اور شہر کی 35 سڑکوں کو ون وے کرکے ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنارہے ہیں۔


