لاک ڈاؤن سے معیشت متاثر، غربت کی شرح 40سے بڑھ کر68فیصد ہوگئی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

لاک ڈاؤن سے معیشت متاثر، غربت کی شرح 40سے بڑھ کر68فیصد ہوگئی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے دوران صوبے کی معیشت متاثر ہوئی ہے،صوبے میں غربت کی شرح 40سے بڑھ کر68فیصد ہوگئی ہے، لاک ڈاون کے دوران چار لاکھ مزدور بھی بیروزگارہوگئے۔صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،،کورونا کے کیسز کی ہفتہ وار تعداد اوسطا 1600سے1700ہے، صوبے میں پانچ لیبارٹریز میں اس وقت روزانہ 1200سیزائد کورونا کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، یہ تمام ٹیسٹ سرکاری سطح پر کئے جارہے ہیں،،صوبے میں باہر سے آنیوالوں میں کورونا کی شرح دو فیصد اورلوکل ٹرانسمیشن کی شرح 98فیصد ہے،کورونا سے تمام شعبے کے افراد متاثر ہوئے ہیں،،اب تک 287ڈاکٹرز کورونا سے متاثر اور پانچ شہید ہوئے ہیں،دو سو سرکاری آفسران، 111پولیس افسران اور اہلکار،پارلیمینٹیرنز اور عدلیہ سے افراد بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبے میں کورونا کا پہلا کیس آج سے 100روز قبل رپورٹ ہواتھا اور اب اب تک 8794افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ریجنل بلڈ سینٹر سینٹر کوئٹہ میں پلازمہ تھراپی کا عمل شروع کیاگیا ہے،پلازمہ تھراپی کی استعداد بڑھانے کیلئے مزید کٹس منگوارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم سے 145وینٹی لیٹرز کی ڈیمانڈ کی ہے، اب تک 20وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں،وینٹی لیٹرز کو چلانے کے لئے تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی بھی ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ آکسیجن کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے کچھ مشکلات ہیں امکان ہے جلد حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں ہمارے لوگ پریشان ہیں،کوئٹہ کیلئے فلائٹس نہیں ہیں، ایک سوال کے جواب میں لیاقت شاہوانی نے کہاہ بجٹ میں بلوچستان کیتمام حلقوں کیلئے یکساں ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں، ہماری ترجیح عوام ہیں،ان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وفاق کی صوبوں کو 650 ارب میں سے بلوچستان کے حصے میں 85 ارب روپے آئے ہیں جو کہ 13 فیصد بنتا ہے وزیر اعظم نے اسکیمات نہ نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں صوبے کے حقوق، سی پیک اور مسائل کے حل کے حوالے سے ترجیح نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں