کراچی، بجلی کاٹنے کیلئے آنیوالے کے الیکٹرک کے عملے کو تاجروں نے یرغمال بنا لیا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ٹمبرمارکیٹ میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنے کیلیے آنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے بجلی کے اضافی بل کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ ٹمبر مارکیٹ میں میٹر اتار نے کیلئے آنے والے کے الیکٹرک عملے کو تاجروں نے اپنے پاس بیٹھا لیا۔ ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عملہ جمپر اور میٹر اتارنے آیا تھا، ہم بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے، کے الیکٹرک کو تحریری اور دیگر فورمز پر آگاہ کر چکے ہیں۔ تاجروں نے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنائے جانے کے حوالے سے مو¿قف اپنایا کہ انھوں نے عملے کو عوام سے بچایا ہے اگر یہ شہریوں کے ہتھے چڑھ جاتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے بجلی ملتی نہیں کاروبار متاثر ہوگیا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے نے زندگی کے تمام امور درہم برہم کردیے۔ تاجر رہنماو¿ں نے بعد میں کے الیکٹرک عملے کو پولیس کے حوالے کیا، پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بغیر کسی نوٹس کے میٹر اور جمپر کیوں اتار رہا تھا، تفتیش جاری ہے۔


