بیٹے پر ایجنٹ ہونے کا الزام درست نہیں، کالعدم تنظیم وضاحت کرے، کہدہ اسحاق

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے معروف ٹرانسپورٹر وسماجی شخصیت کہدہ حاجی محمد اسحاق آغاطارق حسین، کہدہ عبدالحفیظ حسن نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہدہ شعیب جان ایک ٹرانسپورٹراور سماجی کارکن تھے ان کا کسی ادارے سے تعلق جوڑنا ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک کالعدم تنظیم بی آر اے نے میرے بیٹے کہدہ شعیب جان کے قتل کی زمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ان پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو پکڑوانے میں ملوث تھا اس طرح کے الزامات سے ہمارے آباواجداد کے نام اور خدمات کو زک پہنچی ہے اور ہمیں شدید زہنی کوفت پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ میرا والد کہدہ محمد یوسف نامی گرامی ٹرانسورٹر اور سماجی شخصیت تھے اور ان کی خدمات سے پورا پنجگور مکران واقف ہیں میرا بیٹا ایک غیر مسلح اور پرامن شخص تھے وہ اگر کسی سرگرمی میں ملوث ہوتے تو وہ پانچ سوروپے کے لیے صبح شام اپنے ٹرانسپورٹ میں خوار نہیں بلکہ جائیدادوں کے مالک ہوتے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر قسم کے لوگ آتے جاتے سفر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو جھوٹے الزامات کی بنا پر اسے ناحق قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے کسی کو قتل کرنے سے پہلے اسے تنبہہ بھی کرسکتے تھے اور اس کے خاندان کو بھی آگاہ کرسکتے تھے انہوں نے کہا کہ کہدہ شعیب جان ٹرانسپورٹ چلاکر گھر کا خرچہ پورا کرتا تھا کالعدم تنظیم شعیب پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت فراہم کرے اور اس الزام کی وضاحت کرے اس واقعہ کے بعد ہمارے خاندان کے لوگ زہنی کوفت میں مبتلا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں